لکھنؤ 14 اکتوبر (یو این آئی) آن لائن دوا کاروبار پر روک لگانے اور فارمیسسٹو کی لازمیت کے خلاف آج اتر پردیش میں دواوں کے تاجر ہڑتال پر ہیں۔
آل انڈیا آرگنائزیشن آف کیمسٹ اینڈ
ڈرگسٹ ( اے آئی او سی ڈی) کی پکار پر پوری ریاست میں دواوں کی تھوک اورخردہ دکانداروں نے هڑتال کر کے آن لائن ادویہ کاروبار اور میڈیکل اسٹوروں میں فارمسسٹو کی لازمیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔